نابینا موذن کا موبائل فون چُرانے والے شخص نے موبائل واپس بھجوا دیا

کراچی (پی این آئی) گذشتہ روز گلستان جوہرمیں مسجد کے قوت بینائی سے محروم موذن سے نامعلوم ملزم قیمتی موبائل فون لیکرفرارہوگیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔شاطرملزم نے آن لائن ایپ کا پاسپورڈ تبدیل کیا اور 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے تھے۔

متاثرہ مؤذن کی جانب سے گلستان جوہر تھانے میں تحریری درخواست جمع کردی گئی،ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی تھی۔ تاہم اب دھوکے سے مؤذن سے موبائل چوری کرنے والے ملزم نے موذن کا موبائل انہیں واپس بھجوا دیا۔ چور نے ایک بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوایا۔بائیک رائیڈر نے کہا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کرائی تھی۔ رائیڈ بک کرانے والے شخص نے مؤذن امجد کو موبائل دینے کا کہا۔رائیڈ ر نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ اتنا مہنگا فون کیسے کوئی بائیک رائیڈر کے حوالے کر رہا ہے۔ جب میں نے موبائل فون مؤذن کے حوالے کیا تو واقعےکا علم ہوا۔ خیال رہے کہ گلستان جوہربلاک ایک میں واقع جامعہ مسجد الہدی کے قوت بینائی سے محروم موذن سے نامعلوم ملزم قیمتی موبائل فون لیکرفرارہوگیا تھا۔شاطرملزم نے آن لائن ایپ کے زریعے35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے۔واردات سے متعلق متاثرہ موذن کی جانب سے گلستان جوہرتھانے میں تحریری درخواست بھی جمع کردی گئی تھی۔ متاثرہ مسجد کے موذن محمد امجد نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ نوسال سے اس مسجد ومدرسے سے وابستہ ہیں اورانھوں نے اپنی دینی تعلیم بھی یہیں مکمل کی ہے اور عالم بننے کے بعد گزشتہ دو سال سے مسجد کے موذن بھی ہیں اور بچوں کو دینی تعلیم بھی فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ دوروزقبل یکم مئی کو عصر اورمغرب کی نمازکے درمیان پیش آیا۔

وہ نمازعصر کے ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر آ رہے تھے کہ اسی دوران ایک ملزم ان کے پاس آیا جس نے اپنا نام حسن بتایا اور کہا کہ آپ کی آواز بہت اچھی ہے آپ کی نعت پڑھتے ہوئے کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروں گا جس کے بعد ویڈیو وائرل ہو جائے گی۔ اس بہانے ملزم نے مجھ سے میرا موبائل فون لیا اورکہاں آپ کے ہی موبائل سے ویڈیو بنائوں گا کیونکہ آپ کے موبائل فون کے کیمرے کا رزلٹ اچھا ہے ہم مسجد میں بیٹھ گئے اورمیں نے نعت پڑھنا شروع کی تو ملزم میرا موبائل فون لیکرفرارہوگیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close