پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرادیں

کراچی (پی این آئی) اورنگی ٹاون میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لیئے شمولیتی پروگرام کا انعقاد، شمولیتی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و نامزد میئر کراچی نجمی عالم ، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی اور وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری علی احمد جان، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و پی ایس95کے صدر اور وائس چیئرمین یوسی 3 حاجی جمیل ضیا ء ڈاہری و دیگر عہدیداران کی شرکت۔

شمولیتی پروگرام میں اورنگی ٹاون کراچی سے تحریک انصاف اورنگی ٹاون کے ٹاون صدر زاہد حسین نور اور ریاض پریمی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل جبکہ جماعت اسلامی سے سینئر رہنما و کارکنا ن کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان، شمولیتی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افرا د کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے اورنگی ٹاون میں کرائے جانے والے ترقیاتی کاموںاور اورنگی ٹاون کو سنورتا ہوا دیکھ کر مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے اور دن بدن پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ عوامی خدمت ہے ، اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی نے پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاون سے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے افراد کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت پوری قیادت پر اعتماد کا اظہار اورضلعی قیادت بالخصوص اورنگی ٹاون پی ایس95کے صدر جمیل ضیا کی خدمت خلق اورعلاقے کے لیئے بہتری اور ترقی کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری علی احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اور بے شمار میگا پروجیکٹس پر ابھی بھی کام جاری ہے کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے کام کر رہے ہیں ، عوامی مسائل کا حل اور خدمت ہمارا مشن ہے جس کو مکمل کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کا رلائیں گے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و پی ایس95کے صدر اور وائس چیئرمین یوسی 3 حاجی جمیل ضیا ء ڈاہری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں کا شمولیتی پروگرام میںشرکت کرنے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریے اور اورنگی ٹاون میں پیپلز پارٹی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت ،خدمت تعمیرو ترقی کے سفر سے متاثر ہو کر جماعت اسلامی کے بعد پی ٹی آئی کے ٹاون صدر زاہد نور حسین نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میںشمولیت اختیار کی، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ عوامی خدمت کا نتیجہ ہے لوگوں کا درجنوں کی تعداد میں روزانہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا پارٹی قیادت پر اعتمادکا ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close