گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، عون چوہدری نے عمران خان، بشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح میں بیان ریکارڈ کراد یا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی عون چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں بیان قلمبند کرادیاہے۔۔۔۔عدالت کو دیئے جانے والے بیان میں عون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا ذاتی اسسٹنٹ، سیاسی سیکرٹری اور قریبی ساتھی تھا، عمران خان کی ریحام سے 2015 میں طلاق ہوئی، عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا فی الفور ریحام خان کو طلاق دے دو اورعمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی۔۔۔۔

عون چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا ریحام کو طلاق دینا ہی تمہارے لیے بہتر ہے، ریحام ملک سے باہر تھیں اس لیےعمران خان نےریحام خان کو ای میل پر طلاق دی ۔۔۔۔ عمران خان ریحام کو طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتےتھے، عمران خان مجھے اکثر اوقات کہتےکہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ۔۔۔۔عون چوہدری کے مطابق 31 دسمبر2017 کو عمران خان نےمجھے بتایا کہ یکم جنوری 2018کوبشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے، عمران خان نےکہاکہ نکاح کے انتظامات کرو، میں نے حیرت اظہار کیا اور کہاکہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں جس پر عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی طلاق ہوگئی ہے۔۔۔۔عون چوہدری نے کہا کہ میں نے عمران خان کایقین کیا اور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لےکر روانہ ہوگیا، یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح لاہور میں ہوا، اس حوالے سے میںعمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں،

نکاح سے قبل مفتی سعید نےہمارےسامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا پوچھا، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہاکہ طلاق نامہ دے دیا جائےگا،عون چوہدری نے کہا کہ نکاح کے بعد معلوم ہواکہ پچھلے نکاح کےطلاق کی عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا۔۔۔۔عون چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کا دورانیہ مکمل نہ ہونے کا علم تھا۔۔۔۔۔ اور یہ بات بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران ہی میڈیا پر بھی آگئی تھی، عمران خان نے مجھے بلاکربتایاکہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا، میں نے عمران خان سے دورانِ عدت نکاح کا پوچھا ،عمران خان نےکہاکہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا 2018 کے پہلے دن نکاح ہوگا، عمران خان کوبشریٰ بی بی نے کہاکہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو وہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی پیش گوئی کے زیر اثر عمران خان نےعدت کی مدت کے اندر اس سے نکاح کیا جس کے بعد عمران خان نے مجھےکہا کہ 18فروری کو بشریٰ بی بی کے ساتھ دوبارہ نکاح کےانتظامات کرو۔۔۔۔۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بیان مکلمل ہونے کے بعد کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close