اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہنا ہے کہ انہوں نے لاہورہائیکورٹ میں 5 رکنی بینچ کونام بتایا ہے جس سے جان کو خطرہ ہے، انہوں نے صحافی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ، “اس کا نام لوں گا تو وہ آپ کا اخبار نام نہیں چھاپے گا کیونکہ کیئرٹیکرگورنمنٹ وہ چلارہا ہے”۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے کئی بریفنگ میں کہا ٹینکوں میں تیل نہیں، میں حیران تھا یہ کس قسم کا آرمی چیف ہے جو یہ بات کرتا ہے۔۔۔۔
ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے آپ کی حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی پالیسی غلط تھی، افغان حکومت سے مذاکرات جاری تھے کہ ٹی ٹی پی والوں کوکیسے واپس بھیجنا ہے،مذاکرات جاری تھے اس دوران ہماری حکومت چلی گئی، محمود خان نے وقت پربتادیا تھا کہ طالبان واپس آرہے ہیں، ہم نے بھی وقت پر باربار بتایا کہ طالبان دوبارہ آرہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں