جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا، عمران خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان سےصحافی نے سوال کیا کہ جسٹس قاضی فائز کے خلاف ریفرنس سے سپریم کورٹ میں تقسیم نہیں ہوئی؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کہاں سے آیا ہوگا؟ ان کے خلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا، ہمیں بتایا گیا کہ نوازشریف جائیداد پرفارغ ہوا، خود میں نے بھی لندن فلیٹ کا جواب دیا، ہمیں تو بتایا جاتا تھا قانون سب کے لیے برابرہے،

فائزعیسیٰ سے بھی جواب لینا ہے، بعد میں ہمیں اندازہ ہوا کہ اس کا مقصد کچھ اور تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close