جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مبینہ الزامات کی تفتیش، معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مبینہ الزامات کا معاملہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔۔۔۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے سیشن میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر بہت سی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ایک جج مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کی بار کونسلز نے ریفرنس تک دائر کر دیے ہیں لیکن اس پر سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہو رہا۔۔۔۔۔

مظاہر علی اکبر نقوی کے ریفرنس کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھیج دیا جائے۔ پی اے سی آڈٹ اور نگرانی پارلیمان اور قائمہ کمیٹوں کا اختیار ہے۔۔۔۔۔ مظاہر علی اکبر نقوی کے ذرائع آمدن سمیت دیگر تفصیلات کا آڈٹ کروا لیا جائے۔۔۔۔۔ایاز صادق نے کہا کہ اس سے مظاہر علی اکبر نقوی پر ہی سے انگلیاں نہیں ہٹیں گی بلکہ باقی ججز پر بھی انگلیاں نہیں اٹھیں گی۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پی اے سی 15 روز میں آڈٹ کروا کر رپورٹ پیش کرے۔بعدازاں ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا معاملہ پی اے سی کو بھیج دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close