اسلام آباد (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔۔۔۔ قاسم سوری کا کہنا ہے کہ بڑے صاحب کی سخت ہدایات ہیں کہ عمران خان کو ہر حال میں گرفتار کرنا ہے چاہے ملک کے حالات ہی کیوں نہ خراب ہو جائیں۔۔۔۔ قاسم سوری نے کہا کہ اسی پلان کے تحت عمران خان کے زخمی ہونے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی دھمکی دی جب کہ دوسری طرف حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو کرپشن کیسز میں عدالت میں حاضر ہونے سے تاحیات استثنیٰ فراہم کردیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں