ق لیگ کی سربراہی، چوہدری شجاعت کی بڑی کامیابی، چوہدری وجاہت کا مؤقف مسترد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ق لیگ کی صدارت کے معاملے میں ایک بار پھر چوہدری شجاعت کو بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے ۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کے معاملے پر چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے جاری کیے گئے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چوہدری وجاہت پارٹی آئین میں آئینی ترمیم نہیں کر سکتے تھے۔۔۔۔ چوہدری شجاعت کے پارٹی صدر برقرار ہونے سے متعلق فیصلہ اس وقت موجود تھا۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت پارٹی سربراہ ہیں ۔۔۔ چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدر رہنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کے چوہدری وجاہت حسین نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی۔۔۔۔۔آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کر کے 2 سال کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کر کے نیا انٹرا پارٹی الیکشن کرا دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close