اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی اور بےروزگاری کے عروج کے دنوں میں کمرشل بینکوں نے ضروری کوائف جمع نہ کرانے پر ریلوے کے 17ہزار ریٹائر ملازمین کی پنشن روک دی ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں نے صرف ان لوگوں کی پنشن روکی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکیٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ اور بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی۔۔۔۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ہرسال مارچ اور ستمبر میں ضروری کوائف بینکوں میں جمع کروانا ہوتے ہیں،
لیکن اس سال ابھی تک ہزاروں سابقہ ملازمین نے یہ ضروری کارروائی مکمل نہیں کی ۔۔۔۔ حکام نے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں سے اپیل کی ہے کہ یہ کوائف جلد از جمع کروائیں تاکہ ان کی پنشن بحال ہوسکے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں