اسلام آباد (آئی این پی) عالمی وباء کرونا ایک بار پھر پاکستان میں سر اٹھانے لگا ‘ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21 کیس رپورٹ، 7 کی حالت تشویش ناک‘کورونا وائرس کے ایک ہزار780 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار780 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.18فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 341 ٹیسٹوں میں سے10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.93 فیصد رہی،اسی طرح اسلام آباد میں 103ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہا ں مثبت کیسز کی شرح 0.97فیصد رہی جبکہ گلگت میں 314ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.96فیصد رہی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں