لاہور(آئی این پی) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی آج سینئر سیاستدان و مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈگئے-محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے وفاقی وزیر سالک حسین کی خیریت دریافت کی – چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے –
محسن نقوی نے سالک حسین اور شافع حسین سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اوراس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں۔ہم عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں تھے اورآج صبح ہی لاہور واپس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی فوری تفصیلات حاصل کیں اور انکوائری کا حکم دیاہے۔ تحقیقات میں ذمہ داران کا تعین ہو گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔پرویزالٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراو کیا۔کسی کو پولیس پر حملے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے رہائش گاہ آمد پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں