اسلام آباد(پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اس وقت بہت زیادہ سیکیورٹی تھریٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مذہبی گروپ سے تھریٹ ہیں،عمران خان کو بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہراہے،عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے،اگر آج ماضی کی طرح آئی ایس آئی کاکردارہوتا توان لوگوں کواس طرح ضمانتیں نہ ملتی،آج اسٹیبلشمنٹ کا وہ کردارنہیں ہےجو2018میں تھا۔وزیر داخلہ نے گزشتہ دنوں پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کےلاہور میں چودھری پرویزالٰہی کے گھر مارے گئے چھاپے کے حوالے سے کہا کہ گھرکی دیواریں جس طرح پھلانگیں گئی اس کی مذمت کرتا ہوں،چوہدری پرویزالٰہی کےگھرپرجوواقعہ پیش آیااس کامجھے افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت بہت زیادہ سیکیورٹی کے تھریٹ ہیں، ان کومذہبی گروپ سے تھریٹ ہیں،عمران خان کو بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ایک دن انتخابات کے معاملے پرتحریک انصاف آن بورڈہے،انتخابات تب ہونگے جب اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی،اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اس شرط پر پی ٹی آئی کو دوبارہ قومی اسمبلی میں واپس آنے دینگے،الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا کوئی انتظام نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو صرف ایک ہی خطرہ ہے کہ ہم کوئی ایمرجنسی نہ لگادیں،تحریک انصاف کو ایمرجنسی والے معاملے پر بات کرنی چاہیے،اتفاق رائے کے بغیر یہ ملک اب آگے نہیں چل سکتا،ملک کی خاطر تمام لوگوں کو مل کر چارٹر آف معیشت کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں