لاہور (پی این آئی ) شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد سلیمان شہباز کے کاروباری حجم میں ہوشربا اضافہ ہونے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے کاروبار سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سلیمان شہباز کے کاروباری حجم میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔جانب سے حکومتی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد سے ان کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے بیرون ملک کاروباری حجم میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے ہم نیوز کی رپورٹ میں کئی انکشافات اور دعوے کیے گئے ہیں۔ برطانوی کمپینز ہاؤس دستاویزات کے مطابق سلیمان شہبازاور شراکت داروں کے بیرون ملک کاروبار کاحجم70 کروڑ روپے ہے، ان کے کاروبار میں گزشتہ ایک سال میں 65 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
شہباز شریف کے حکومت میں آنے کے بعد سے صرف ایک سال میں ان کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے بیرون ملک کاروباری حجم میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق سیلمان شہباز نے برطانیہ میں 11کمپنیاں شراکت داروں کےساتھ مل کر بنائیں جن کا مجموعی کاروباری حجم 20 لاکھ پاؤنڈز ہے۔ دستاویزات کے مطابق سلیمان شہباز گزشتہ سال جون میں عمر ریٹیل لمیٹڈ کےڈائریکٹرمقرر ہوئے تھے۔اس کمپنی کا مجموعی بزنس ٹرن اوور 13 لاکھ 67 ہزار پاؤنڈز سے زائد ہے۔ اس حوالے سے برطانوی کمپینز ہاؤس دستاویزات کے مطابق عمر ریٹیل لمٹیڈ کے شیئر ہولڈرز کے فنڈز 3لاکھ 19ہزار پاؤنڈز ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق کاروباری حجم کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سلیمان شہباز کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو وزیر اعظم شہبا ز شریف کے صاحبزادے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک کاروباری شخص ہوں اور برطانیہ میں رہتا ہوں، لہذا اس ملک میں کوئی بھی قانونی کاروبارکرنے کا حق رکھتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں