اسلام آباد(پی این آئی)ممتاز عالم دین اور تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کی ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں، دور اندیشی کاثبوت دیجئے۔
ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کی چیف جسٹس پاکستان سے گزارش pic.twitter.com/LSUSMnWwDp
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 3, 2023
ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنیوالوں پر بھی لاگو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں