وفاقی حکومت بجٹ کس تاریخ کو پیش کرے گی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی بجٹ9 یا 10جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ وفاقی بجٹ 9 یا10جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ،بجٹ سٹریٹجی پیپر اگلے ہفتے فائنل کرکے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کاامکان ہے،قومی اقتصادی سروے 8جون کو جاری کئے جانے کاامکان ہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا ،سالانہ منصوبہ بندی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہو گا ،سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close