عمران خان نے بشریٰ بی بی کو مرشد کہنے پر وضاحت کر دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے مرشد کہتے ہیں، اہلیہ بشریٰ بی بی کو مرشد نہیں کہنا چاہ رہا تھا، میرا مقصد کچھ اور تھا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میں کچھ اور کہنا چاہ رہا تھا، بشری بی بی کو مرشد کہہ دیا جہاں تک علم ہے خاتون مرشد نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ جو بھی کرتی ہیں قرآن سنت کے مطابق کرتی ہیں، انہوں نے 6 مہینے ایک کمرے میں گزارے، وہ نہ شاپنگ کرتی ہیں نہ باہر ٹرپ میں دلچسپی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے دوران بڑا مشکل وقت گزارا، اہلیہ نہ ہوتیں تو وہ وقت نہیں گزار سکتا تھا، اہلیہ نے جیسی میری مدد کی، ایسی بیوی اللہ کی خاص نعمت ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ جو خاتون بشری بی بی پر بات کرتی ہیں ان کا ذہن ہی وہاں نہیں پہنچ سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close