بجٹ سے پہلے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں 50فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔ جبکہ چار یا پانچ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے بجٹ مختص کیا جائے گا۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بجٹ میں مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔حکومت کو یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے۔مزید برآں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الاامور اینڈریو شوفر نے ملاقات کی، ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکی ناظم الاامور کو ملکی معیشت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الاامور سے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز پر بھی بات چیت کی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی فیصلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نے اینڈریو شوفر کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے عزم کی یقین دہانی بھی کرائی۔

امریکی ناظم الامور نے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا۔ امریکی ناظم الامور نے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close