اسمبلی تحلیل کرنا غیر آئینی اقدام، عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کی درخواست کر دی گئی

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئینی پٹیشن سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر نے دائر کی ،درخواست میں عمران خان، سیکرٹری قانون و سیکرٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاعمران خان نے اسمبلی تحلیل کرکے غیرآئینی اقدام اٹھایا،آرٹیکل 5کی خلا ف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت معاملہ پارلیمنٹ بھجوایا جائے ،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ وزارت قانون اور سیکرٹری قومی اسمبلی فیصلے پر کاررروائی کرے ،آئینی درخواست میں جسٹس مظہر عالمی میاں خیل کے خصوصی نوٹ کا بھی ذکر کیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close