5.6شدت کا زلزلہ، پاکستان پھر لرز اٹھا

اسلام آباد (پی این آئی ) 5.6شدت کا زلزلہ، پاکستان پھر لرز اٹھا۔۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، صوابی اور ملتان سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close