عمران خان کی طبیعت ناساز ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عدالت پیشیوں میں دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہوئی، عمران خان ٹانگ پر وزن احتیاط سے رکھیں، ابھی انہیں ٹانگ سے متعلق احتیاط کرنا ہوگی۔ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ عمران خان چلنا پھرنا کم رکھیں تو بہتر ہوگا،

چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ کا معائنہ میڈیکل ٹیم جلد ایک بار پھر کرے گی۔یاد رہے کہ عمران خان منگل کی رات ٹانگ میں تکلیف کے باعث شوکت خانم ہسپتال گئے تھے۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ کا معائنہ کیا تھا، ہسپتال میں چیک اپ کے بعد عمران خان واپس اپنی رہائش گاہ آگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close