اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد بجلی کے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔۔۔۔نیپرا کے اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کے صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں