طورخم پر پہاڑی تودا گرنے کے بعد انکشاف، ٹرکوں میں اوپر سیمنٹ اور نیچے چینی رکھ کر افغانستان سمگل کی جا رہی تھی

اسلام آباد(آئی این پی )حکومتی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے انکشاف کیا ہے کہ طورخم پر پہاڑی تودا گرنے کے بعد پتہ چلاکہ ٹرکوں میں اوپر سیمنٹ اور اندر چینی رکھی گئی تھی جو افغانستان سمگل کی جارہی تھی ‘سمگلنگ یہاں سے ہورہی ہے اور ہمارے علاقے حب کو سامان کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے کہ وہاں سے سامان افغانستان سمگل ہورہاہے کہا ں حب اور کہاں افغانستان ۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔

رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہاکہ ٹی وی پر پتہ چلاکہ سپریم کورٹ نے خزانہ کمیٹی کی کاروائی مانگ لی ہے وہ کون ہوتے ہیں پارلیمنٹ کی کارروائی مانگنے والے جو بھی آتا ہے پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوجاتا ہے کبھی بندوق اور کبھی ہتھوڑا لے کر آجاتے ہیں سپریم کورٹ کو جواب دیں کہ ہم کارروائی نہیں دیں گے صاف جواب دے دیں ۔ زبردستی کی عزت نہیں ہوتی ہے زبردستی والا زمانہ چلا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کو کاروائی دینے سے صاف انکار کیا جائے ہر جگہ دو چار بندے ہوتے ہیں جو کام خراب کرتے ہیں ۔ہم جس جج کی بات کررہے ہیں وہ پارٹی بننے ہوئے ہیں۔ اب وقت آگیاہے کہ ڈٹ کر کھڑا ہونا ہے انتخابات نومبر میں ہوگا۔ سپریم کورٹ اپنے آپ کو ایسا بنائے کہ ہم ان کا احترام کریں۔ اس چیف جسٹس کی بات نہ مانی جائے ۔اگلا چیف جسٹس بلوچستان سے آرہاہے ۔ پہلے ہماری عزت ہے اگر ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہم بھی ان کی عزت نہیں کریں گے ۔یہ توہین عدالت لگاتے رہے ایسے کرتے ہی ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہمارے علاقے میں کھانے پینے کا سامان نہیں جانے دیا جارہاہے کہ یہ وہاں سے افغانستان سمگل ہوجاتاہے کہاں حب کہاں افغانستان ہے جہاںچینی سمگل ہورہی تھی وہ تو سب کو پتہ ہے کہ ٹرکوں کے اوپر سمیٹ اور اندر چینی افغانستان سمگل کی جارہی تھی وہ تو تودہ گرگیا جس کی وجہ سے پتہ چل گیا کہ سمیٹ کے نام پر چینی افغانستان سمگل ہورہی ہے میں اس ادارے کا نام نہیں لوں گا ہمارے رکن وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بیان دیا تو اگلے روز معافی مانگنی پڑگئی میں نہیں چاہتاکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں