ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کی تحقیقات، قومی اسمبلی نے سپیشل کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کی تحقیقات کے لیے سپیشل کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی،منگل کو قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن شاہدہ اختر علی نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی بنائے جائے جو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے آڈیو کی تحقیق کرئے۔اس کے ممبران اور چیئرمین کی تعیناتی کااختیار سپیکر قومی اسمبلی کو ہوگا ۔قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے تحریک منظور کرلی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close