وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بھارت دورے کی مخالفت کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )جماعت اسلامی نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بھارت دورے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ کا بھارت کادورہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی مخصوص حیثیت ختم کرنے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔وزیر خارجہ کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔ منگل کو قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدلاکبر چترالی نے کہاکہ جوبات یہاں ہو رہی ہے یہی بات امیر جماعت اسلامی نے کہی تھی کہ الیکشن کامعاملہ سیاست دانوں کے حوالے کیا جائے ۔سپریم کورٹ نے مشورہ نہیں مانا اس وجہ سے قومی اسمبلی میں یہ بات ہورہی ہے ۔ اس سے مہنگائی بڑتی جارہی ہے ادارے ایک دوسرے کے مقابلے میں آگئے ہیں ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی سپریم ادارہ ہے ۔یہ کوئی قومی اسمبلی سے چھین نہیں سکتاہے ۔ اس آئین میں لکھا ہے کہ قرآن سپریم لا ہے مگر اس کے خلاف قانون سازی کی گئی ۔مگر سپریم کورٹ نے بھی اس کا سوموٹو نہیں لیا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد لائی ہے ۔جی 20سربراہی اجلاس سری نگر میں ہورہاہے چین نے اس کی مذمت کی ہے ۔یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے اگر وزیرخارجہ بھارت جارہے ہیں تو اس کامطلب ہے کہ پاکستان اس کی تائید کررہاہے وزیر خارجہ کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close