تین سال 8 ماہ میں کسی کی سفارش نہیں کی، تحریک انصاف دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی، اسد عمر نے دو بڑے دعوے کر دیئے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکروں پر ظلم کیا جا رہا ہے، کانپیں ٹانگنے والا بلاول لانگ مارچ لے کر آیا ہم نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا، مولانا فضل الرحمان بھی مارچ لے کر آئے ہم نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف عجیب و غریب مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، تین سال 8 مہینے ہماری حکومت رہی، تین سال 8 ماہ میں کسی کی سفارش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد پاکستانی ملک میں الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن سے ہی ملک کی بہتری ہوگی، تمام سروے پولز کے مطابق تحریک انصاف دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی ورکروں کے ساتھ ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، ظلم کرنے والے یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔انہوں نے امیر جماعت اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق بھائی! آپ نے کیا کام کیا ہے، جوش خطابت میں سراج الحق میرا نام لے گئے، سراج الحق نیکہا کہ بیرون ملک میری اربوں کی جائیداد ہے، سراج الحق کوآج لیگل نوٹس بھیج دیا ہے، میری کوئی بیرون ملک جائیداد نہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا آپس میں بیٹھ کر بحران کو ختم کریں، سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن کرانے ہیں، وہ کہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرانے ہیں، عمران خان نے کہا ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو بات کر لیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں کے ٹوٹنے کی تاریخ بتا دیں، ایک دن میں الیکشن ہو جائے گا، مذاکرات جتنے ہونے تھے ہو گئے اب آکرالیکشن کی تاریخ دیں یا نہ دیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، سب سے پہلے اسلام آباد کی تنظیم اور ورکرز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے وکلا نے جس طریقے سے دن رات کام کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اسد عمر نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم نے مقامی کارکنان کو بھی مرکزی قائدین کے ہمراہ ترجیح دی، آج پورے 509 لوگ گھر آگئے ہیں، جو 9 لوگ رہ گئے تھے وہ بھی گھر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر اس وقت 25 مقدمات بنائے گئے، جہاں پر میرا نام و نشان بھی نہ ہو وہاں بھی میرے پر پرچہ کٹ جاتا ہے، میرے اوپر ایف 9 کے باہر پرچہ اس وقت کٹا، جب میں لاہور داتا دربار کے باہر چینلز پر لائیو تقریر کر رہا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close