آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات کیلئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور طلحٰہ محمود بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا، اس کے علاوہ پنجاب، کے پی کے انتخابات، پی ٹی آئی سے ہونے والے مذاکرات اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت انتخابات کیسز پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close