عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی، ہسپتال منتقل

لاہور(پی این آئی) عمران خان کی گولی سے متاثر ہونیوالی ٹانگ میں سوجن اور تکلیف کے انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے عمران خان کو دھکم پیل سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان کو شدید دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا

جس کےباعث گولی سے متاثرہ ٹانگ شدید متاثر ہوئی، عمران خان متاثرہ ٹانگ کو چیک کرانے شوکت خانم گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں ناقص سیکیورٹی کے باعث عمران خان کو دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر متعلقہ حکام کو کئی بارآگاہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close