چیف جسٹس سمیت کس کس کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جارہے ہیں؟ اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(پی این آئی) معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اس وقت 51 اہم شخصیات کے ٹیلی فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور ان کے خاندان سمیت دیگر ججز کے بھی ٹیلی فون ٹیپ کر رہی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔

ٹیلی فون ٹیپ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت پربھی ججز کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا الزام تھا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف نے سپریم کورٹ سے ٹکر لے کر نا اہل ہونے کا منصوبہ بنایا ہے ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عدالت انہیں نااہل کردے تاکہ نااہلی کے بہانہ بنا کر الیکشن نہ کرائے جائیں، سپریم کورٹ کو چاہیے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ان لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہاکہ یہ ن لیگ والوں نے بڑی سخت تقریریں کی ہیں جن پر تو ہین عدالت کی کارروائی بنتی ہے لیکن سپریم کورٹ کو چاہیے کہ فی الحال ان لوگوں کے ساتھ لاڈ کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close