سپریم کورٹ میں تین ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 11 ستمبر سے عدالت کھلے گی۔

دوسری جانب چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے جوابی خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ کر قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے قومی اسمبلی کے پانچ اجلاسوں کی کارروائی کا تحریری ریکارڈ مانگا ہے، اس کے علاوہ اسپیکرآفس سے قائمہ کمیٹی فنانس کے اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے 6 ،10، 17، 26 اور27 اپریل کے اجلاسوں کا ریکارڈ مانگا ہے جو سپریم کورٹ کے حکم اورکارروائی پر سوالات کے جواب میں مانگا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے خط میں سپریم کورٹ کی پارلیمنٹ میں مداخلت کا ذکرکیا تھا جس کے بعد رجسٹرار نے عدالتی مداخلت سے متعلق اسپیکرسے ریکارڈ طلب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close