علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور

لاہور (پی این آئی) لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائو گھیرائو اورتشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظورکرلی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے علی امین گنڈا پورکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی ۔عدالت نے ضمانت کی درخواست منظورکرلی اورانہیں پچاس ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔علی امین گنڈا پورکے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج ہے ۔

جس میں الزام لگایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close