اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا اور آخری دور(آج) منگل کو ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کے وفود (آج) گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاس میں حتمی مذاکرات کریں گے، اپنی اپنی قیادت کے مشورے کے بعد پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد تجاویز ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے۔
خیال رہے پی ڈی ایم بجٹ پیش کرنے تک حکومت برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف 14 مئی تک حکومت کے خاتمے کی خواہشمند ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔تحریک انصاف کے مذاکراتی وفد کے رکن فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں بجٹ سے پہلے اور حکومت بجٹ کے بعد الیکشن چاہتی ہے، پرویز الہی گھر پر حملے کے بعد ہم پر مذاکرات ختم کرنے کا بڑا پریشر تھا، عمران خان نے کہا مذاکرات جاری رکھیں۔فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے لوگ ہمیں کہتے تھے کہ تحریک انصاف والے مذاکرات نہیں کرتے، ہم نے ان کی بات کو غلط ثابت کیا، ہماری مذاکراتی کمیٹی کی کوشش ہے معاملہ حل کی طرف جائے، خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، مخالفت کرنے والوں کو مریم نواز کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں