قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس آج منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔

میڈیا آفس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 3 مئی کی سہ پہر 4 بجے بلایا گیا تھا جو اب 2 مئی منگل کو ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close