جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ساتھ بڑا ہاتھ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے ن لیگ ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹیں گردیں،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں نے اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقاتوں کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیزرداری ہاوس اسلام آباد میں ن لیگ ،پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق اور دیگرسیاسی زعما نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پرمخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود، مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود، پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والوں میں مسلم لیگ ن کے مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے سید ہارون احمد سلطان بخاری ، وہاڑی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ ، ن لیگ کیخانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ،مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ق کے پی پی 271 سے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اوربہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد شامل ہوگئے۔اس کے علاوہ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامروٹو اورمیونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوگئے۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باددی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close