فاطمہ بھٹو کے شادی کے لباس کی اصل قیمت کیا نکلی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی) پاکستان کے سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔نکاح کے لیے فاطمہ بھٹو نے سفید رنگ کے انار کلی سوٹ اور خوبصورت ائیر رنگ اور مانگ ٹیکےکا انتخاب کیا تھا۔

 

 

فاطمہ بھٹو نے اس موقع پر پنک ٹری کے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جس کی کُل قیمت ٹراؤزر کے ساتھ 85 ہزار پاکستانی روپے ہے۔یاد رہے کہ نکاح سے متعلق میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کے نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی گئی ،نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close