حکومت نے ٹیکسز کی بھرمار کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے امیروں پر مزید ٹیکس لاگو کرنے پر غور شروع کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت گزشتہ روز ریفارمز اینڈ ریسورسز موبلائزیشن کمیشن(آر آر ایم سی) کی میٹنگ ہوئی جس میں آر آر ایم سی کے چیئرمین اشفاق تولہ کی طرف سے سال 2023-24ءکے بجٹ میں کئی طرح کے نئے ٹیکسز لاگو کرنے کی تجویز دی گئی۔

اشفاق تولہ کی طرف سے میٹنگ میں پیش کی گئی ضمنی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ میں وفاقی ٹیکسز میں براہ راست ٹیکسز کا حصہ بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ حکومت کو ملک کے امراءپر ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنا چاہیے اور نچلے طبقات کو ریلیف دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close