پاکستان کیلئے سب سے بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان کو دنیا کے ان 20ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر بہت زیادہ بارشوں کے خطرے کی زد میں آنے والے ہیں۔ لانینا کے تین سال بعد جون سے ایل نینو نامی سمندری رجحان کے واپس آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو ان بیس ممالک میں معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کا سبب بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش گوئی اقوام متحدہ کی تنظیم براے خوراک و زراعت کے عالمی معلوماتی اورانتباہی نظام کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں یہ بیس ممالک ضرورت سے زیادہ بارشوں کے خطرے سے دوچار ہیں وہیں 42ممالک میں ایل نینو کے اثرات کے سبب خشک سالی کا خطرہ ہے۔جن ممالک میں زیادہ بارشوں کا خطرہ ہے، ان میں پاکستان، افغانستان، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بھوٹان، ایران، عراق، قازقستان، کینیا، کرغزستان، میکسیکو، پیراگوئے، شام، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، امریکہ اور ازبکستان و دیگر شامل ہیں۔ لانینا کی وجہ سے جن ممالک کو خشک سالی کے خطرے کا سامنا ہے ان میں امریکہ اور جنوبی امریکہ و مشرقی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔واضح رہے کہ ال نینو سمندری رجحان شدید نوعیت کے موسمیاتی واقعات کا ایک اہم محرک ہے جو عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ جون 2023ءمیں ایک بار پھر واپس آنے جا رہا ہے۔ لانینا رجحان 1950ءکے بعد صرف ایک بار آیا تھا، مگر 2022ءاور 2023ءمیں مسلسل دو بار آ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close