مزدور کی کم از کم اجرت 40ہزار مقرر کرنے کی تجویز، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

لاہور(پی این آئی) مزدور کی کم از کم اجرت 40ہزار مقرر کرنے کی تجویز۔۔ مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کروں گی کم سے کم اجرت40 ہزار مقرر کی جائے ۔

لاہور میں مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ملک کی معیشت میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعظم نے مزدور کی کم سے کم اجرت35 ہزار کردی،وزیراعظم سے درخواست کروں گی کم سے کم اجرت40 ہزار مقرر کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close