علی ظفر کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں؟ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی )بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کی بنیاد پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ گلوکار نے سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم اب انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تردید کر دی ہے اور اس جیکٹ کی کہانی بھی بیان کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے تصویر کے ساتھ شائع ہونے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جیکٹ بھی دکھائی اور کہا کہ میں گزشتہ شب ٹورنٹو میں شور کر رہا تھا تو میں نے لال رنگ کی جیکٹ پہنی جبکہ شو سے قبل ساؤنڈ چیک ہوتاہے جس میں نے یہ سفید رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس پر مختلف تصاویر بنی ہوئی ہیں ، جیکٹ پر ” بلے “ اور ” شیر“ کے نشان کی تصاویر بنی ہوئی ہیں ۔علی ظفر نے کہا کہ اسے کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے اس جیکٹ پر مختلف نشانوں کی تصاویر ہیں اور میں نے کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں