پی ٹی آئی ٹکٹ کس کی سفارش پر ملا ؟ابوذر چدھڑ کے والد کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی ) گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی سامنےآئی تھی جس میں مبینہ طور پر ان کے ایک دوست ابوذر جدھڑ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سفارش پر ٹکٹ ملنے کا انکشاف سامنےآیا تھا ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے آڈیو لیک ہونے کے بعد چھان بین شروع کر دی ہے ذرئع کا کہنا ہے کہ ابوذر چدھڑ کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع ہو چکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ ہولڈر ابوزر پر 2021میں مقدمہ بھی درج ہوا جسے بعد ازان ان کے خارج کر دیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی امیدوار کے والد مقصود چدھڑ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو ٹکٹ ملنے پر کسی کو کوئی رقم نہیں دی، نجم ثاقب میرے بیٹے کا کلاس فیلو ہے، ٹکٹ کیلئے ثاقب نثار نے سفارش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوذر چدھڑکوپی ٹی آئی میں شامل ہوئے چند ماہ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close