عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، جے یو آئی نے شرکت کے لیے شرط عائد کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ ملکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام(ف)نے شرکت مشروط کر دی،ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد کی شرکت کی صورت میں اے پی سی میں نہیں جائیں گے، پارٹی نے پی ٹی آئی کا ہر فورم پر بائیکاٹ کیا ہوا ہے،

کسی ایسے فورم پر نہیں جائیں گے جہاں تحریک انصاف موجود ہوگی،واضح رہے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے 3مئی کو آل پارٹی کانفرنس بلا رکھی ہے جو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صبح 10بجے شروع ہو گی، کانفرنس میں دیگر جماعتوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بھی شرکت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close