ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر زمان پارک کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگ گیا، بھوک ہڑتالی کیمپ پی پی 141 کے کارکنان کی جانب سے لگایا گیا ہے،کیمپ میں بھوک ہڑتال کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے نعرے درج ہیں،

کارکنان کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے ہمیں سنا جائے،مظاہرین نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گاڑی کو روکتے ہوئے کہا کہ ہم 2009 سے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ٹکٹ ہمارا حق ہے جس پر فواد چودھری نے ان کی آواز آگے پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close