اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی ہے اسے واپس لیا جائے، اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس واپس لینے کیلئے لکھا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی ریلی کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے، الیکشن کمیشن ہر قدم سے ثابت کر رہا ہے کہ وہ جانبدار ہے،
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس دیا کہ آپ لیبر ڈے پر ریلی نہیں نکال سکتے، یکم مئی کو مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے سماجی و سیاسی جماعتیں ریلیاں نکالتی ہیں، حیران کن بات ہے کہ کہا جائے کہ یکم مئی کو ریلی نہیں نکال سکتے،فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سوائے الیکشن کے ہر کام کروانا چاہ رہا ہے، پاکستان میں کیا جمہوریت ہے، الیکشن کمیشن ملک کو کدھر لیکر جانا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن لیڈرز کو نوٹسز اور ریلیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں