یکم مئی کی ریلی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو یکم مئی کی ریلی منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی،الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو ریلی نکالنے پر ضابطہ اخلاق کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جلسے جلوسوں اور ریلیوں کیلئے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے،

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنی ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے قبل از وقت مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں تاکہ انتظامیہ مناسب سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کر سکے، تحریک انصاف نے یکم مئی کو لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close