فیصل آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا، اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایاگیا،فیصل آبا کے علاقے ٹھیکری والامیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ ثاقب نثارکہتا تھا کہ مجھے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے، بابا رحمت بن گیاہوں ،دراصل ثاقب نثار قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا تھا،ثاقب نثارکا بیٹا آڈیولیک میں ٹکٹ کیلئے سودا کررہاہے،انہوں نے کہاکہ اتنے اعلی منصب پربیٹھے لوگوں کاایسا گندا کردارسامنے آرہاہے،
آج وہ عام آدمی ہے،جب وہ چیف جسٹس ہوگا تواس کی اولادکیاکرتی ہوگی،باپ اور بیٹے پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے دلال بنے ہیں،وفاقی وزیرنے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنے تک سیاسی استحکام نہیں آسکتا،عمران خان نے126دن کا دھرنا دیا،اس دوران چینی صدرآناچاہتے تھے،اورسی پیک کاتحفہ دیناچاہتے تھے،2014میں دھرناختم ہونے کے بعدنوازشریف نے عمران خان کوفون کیا، نوازشریف نیملک اور قوم کی خاطرعمران خان کوفون کیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2018میں پاکستان ترقی کررہا تھا،2018میں سازش ہوئی اس میں اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ شامل تھی، نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا اورسازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایا گیا،وزیر داخلہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعدجنرل باجوہ،آصف غفورنے کہا بریفنگ دینا چاہتے ہیں،بریفنگ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کوبلایاگیا،ملک میں2017سے2018 تک دہشتگردی ختم کردی گئی تھی،آج کے پی میں دوبارہ حالات خراب ہورہے ہیں، جبکہ پنجاب میں آج بھی دہشتگردی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں