فواد چوہدری نجم ثاقب کی لیک آڈیو کو جعلی قرار دینے پر بضد ہوگئے

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ابوذر کی آڈیو کو جعلی قرار دینے پر مُصر ہیں۔

گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی امیدوار ابوذر کی آڈیو کال سامنے آئی تھی، ابوذر نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو کہا تھاکہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئیں، بس جلدی سے ٹکٹ چھپوا دیں۔نجم ثاقب نے کہا تھا کہ بس بابا کا شکریہ ادا کرنے اور انھیں جپھی ڈالنے آجانا، دوسری کال میں نجم ثاقب نے میاں عزیر سے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے کم نہ لینا، میری بات نہیں مانی تو میں تم سے بات نہیں کروں گا۔اس حوالے سے فواد چوہدری آڈیو کو جعلی قرار دینے پر مُصر ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ چھان بین کے بعد پیسے دینے کا الزام جھوٹ نکلا ہے، ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ جعلی آڈیو جاری کرنے والے اصل چہرے بے نقاب کیے جائیں۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اینکر پرسن شہزاد اقبال سے گفتگو میں اپنے بیٹے کی آڈیو کو درست تسلیم کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close