ابوذر کو ٹکٹ ثاقب نثار نے ہی دلوایا، تصدیق کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 137 سے امیدوار ابو ذر چدھڑ کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے کو ٹکٹ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سفارش پر ملا ہے۔

 

 

 

خیال رہے کہ ابو ذر چدھڑ اور ثا قب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں ٹکٹ دلوانے پر ابوذر کی جانب سے سابق چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ابوذر چدھڑ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا نجم ثاقب کا کلاس فیلو ہے، سابق چیف جسٹس کی سفارش پر ان کے بیٹے کو ٹکٹ ملا، انہوں نے ٹکٹ کیلئے کسی کو پیسے ادا نہیں کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوذر چدھڑ کچھ ماہ پہلے ہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close