شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مفت آٹا سکیم میں کرپشن الزامات پر ن لیگ کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں غریبوں کو مفت آٹا پوری ایمانداری اور شفافیت سے فراہم کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی اور خود ہی شہروں کے دورے کر کے جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ مفت آٹا سکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close