لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انصاف کےفقدان کےسوال پر عمران خان کے اظہار ناپسندیدگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بونیر میں پی ٹی آئی دو خاندانوں کے حوالے کردی گئی ہے کیا یہ پارٹی میں انصاف ہے؟
عمران خان: یہ کوئی سوال نہیں ہے pic.twitter.com/h8RSBruFfL— Muhammad Faheem (@MeFaheem) April 29, 2023
پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی ٹرانسمیشن میں کارکن کوسخت سوال سے روک دیا گیا، کارکن شیر افضل نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ بونیر میں آپ کی پارٹی میں انصاف ہے یا نہیں؟سوال کاجواب دینےکے بجائے عمران خان نےکارکن سے مائیک واپس لینےکی ہدایت کر دی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کوبتانا ہےکہ پارٹی میں انصاف ہےکہ نہیں، میں کیسے بتاسکتا ہوں۔پی ٹی آئی کارکن شیر افضل کا کہنا تھا کہ بونیر میں تنظیم ہے مگر اختیارات صرف 2 خاندانوں کے پاس ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسےسوالات نہیں پوچھتے، یہ پارٹی کی بات نہیں ہے۔ عمران خان نے فیصل جاوید سے کہا کہ فیصل کسی اور سے سوال لو یہ کوئی سوال نہیں، عمران خان کی ہدایات پرکارکن سے مائیک لے لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں