مفت آٹاسکیم میں کرپشن الزامات لگانا شاہد خاقان عباسی کو مہنگا پڑا، حکومت کاشدید ردِعمل آگیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے آٹا سکیم میں 20 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے بیان پر پنجاب حکومت میدان میں آگئی اور لیگی رہنما سے معذرت کرنے کامطالبہ کردیا۔

 

 

 

نگران وزیراطلاعات عامر میرکا کہناہے کہ مفت آٹا سکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی،عامر میر نے کہاکہ آٹا سکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین سکیم رہی ، سکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا،آٹا سکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملکر فنڈ کیا۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ آٹا سکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسرزیادتی ہے،شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، پنجاب حکومت ایک ایک پائی ک احساب دے سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں