خبردار ! عمران خان کیخلاف کچھ نہیں بولنا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کیخلاف متنازع بیانات نہ دیں، ن لیگی رہنماؤں کو سیاسی ہلچل مچانے سے روک دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق پالیسی فیصلے کئے گئے۔

 

 

اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کے دوران وفاقی وزرا نے تحریک انصاف سے مذاکرات پر شرکا کو بریفنگ دی اور انتخابات کے انعقاد کیلئے تحریک انصاف قیادت کو بھجوائی گئی تجاویز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس دوران تحریک انصاف کے خلاف حکومتی بیانات بھی زیر غور آئے اور وزرا سمیت ن لیگی رہنماؤں کو انتخابات سے متعلق مذاکرات کے منطقی انجام تک خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف متنازع بیانات سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close